آواران میں پاکستانی فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

161

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع آواران میں پاکستانی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے مالار کہن میں فوجی چوکی پر اسنائپر اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ مورچہ میں موجود اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کرنے کے بعد چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس سے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔