گوادر سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ، 15 مسافر زخمی

655

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو ماکولا کے قریب حادثہ پیش آنے کے سبب 15 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ ٹرک اور کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔ حادثے کے زخمیوں کو ٹراما سینٹر پسنی میں ابتدائی طبی امداد دینے کے لئے منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں شاہراہوں کی خستہ حالی اور عدم سہولیات کے بناء پر حادثوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال دسمبر کے مہینے میں 1191 حادثات رونماء ہوئے جن میں 1613 افراد زخمی اور 116 اموات ہوئے۔