گلوبل کرپشن انڈکس, پاکستان کی رینکنگ مزید گر گئی

238

 

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں قائم اس بین الاقوامی تنظیم کی گزشتہ روز جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق رواں برس پاکستان کی کارکردگی پچھلے سال سے بدتر ہوا ہے،

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے نئے انڈکس میں پاکستان کی پوزیشن 2019 کے مقابلے میں مزید خراب ہوئی ہے۔

2019 میں پاکستان اس فہرست میں 32 پوائنٹس کے ساتھ 120 ویں نمبر پر رہا تھا۔ مگر 2020 میں ایک پوائنٹ کی مزید کمی کے بعد پاکستان کا سکور 100 میں سے صرف 31 رہا اور وہ عالمی سطح پر اب 124 ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔

نئے گلوبل کرپشن انڈکس میں بھارت 100 میں سے 40 پوائنٹس کے ساتھ 86 ویں نمبر پر ہے۔

دنیا بھر میں بدعنوانی پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا صدر دفتر جرمن دارالحکومت برلن میں ہے۔