کوہلو: چار افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ

225

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق لیویز فورسز نے کوہلو کے علاقے تمبو میں چھاپہ مار کر 4 افراد کوگرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والے افراد کو بعد میں خفیہ اداروں کے تحویل میں دیئے جانے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیویز فورس نے گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع کوہلو تحصیل تمبو وزیر ہان شہر میں چھاپہ مار کر شیرانی قبیلے کے 4 افراد جن میں جان میر، شاہ میر، سہراب خان اور افغان شامل ہیں، کو گرفتار کرلیا۔

کچھ اطلاعات کےمطابق لیویز نے گرفتار افراد کو بعد میں انٹیلجنس اداروں کے حوالے کردیا ہے۔ ان افراد کو بعد میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

لیویز کے ہاتھوں گرفتار و بعد ازاں لاپتہ ہونے والے افراد کا تعلق ہرنائی سے بتایا جا رہا ہے۔