کوئٹہ: پاکستانی فوج کا بولان کی جانب پیش قدمی، آپریشن کا خدشہ

397

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے متعدد گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بولان کی جانب پیش قدمی کررہی ہے۔ بولان اور گرد نواح میں بڑے پیمانے پر آپریشن کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق 30 کے قریب فوجی ٹرکوں میں سینکڑوں کی تعداد میں پاکستان فوج کے اہلکاروں کو بولان کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

مقامی ذرائع علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن کے خدشے کا اظہار کررہے ہیں۔ خیال رہے گذشتہ کے سال اواخر میں بولان اور ہرنائی کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کی گئی جو سات روز تک جاری رہی جبکہ آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں نے بھی حصہ لیا تھا۔

دوران آپریشن پندرہ کے قریب افراد کو شاہرگ سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا جبکہ جنگلات اور گھروں کو نذر آتش کرنے کی خبریں بھی رپورٹ ہوئی تھی۔

مذکورہ علاقوں میں مختلف مقامات پر فورسز نے چیک پوسٹ بھی قائم کردیئے ہیں۔

حکام نے تاحال بڑے پیمانے پر فوجی پیش قدمی کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔