کوئٹہ میں خاتون نے شوہر اور 2 بیٹیوں کو قتل کردیا

291

کوئٹہ میں خاتون نرس نے شوہر اور 2 بیٹیوں کو قتل کردیا، خود کی کوشش کرنیوالی قاتل خاتون کو پولیس نے نے بچاکر اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کینٹ میں خاتون نے شوہر اور 2 بیٹیوں کو بے ہوشی کے انجیکشن لگائے اور گلے کاٹ کر قتل کردیا، لاشیں بی ایم سی اسپتال منتقل کی گئیں جہاں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مرد کی شناخت عرفان مسیح کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مقتول بچیوں کی عمریں 4 اور 6 سال بتائی جاتی ہیں۔

پولیس سرجن علی مردان کے مطابق تینوں افراد کی موت زیادہ خون بہہ جانے سے ہوئی، مقتولین کی لاشیں اسپتال منتقل کرنے سے 8 سے 10 گھنٹے پرانی تھیں، تینوں کے گلے پر چھری پھیری گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل خاتون پیشے کے اعتبار سے نرس ہے، جس نے کمرے میں گیس کھلی چھوڑ کر خود کو بھی مارنے کی کوشش کی تاہم رشتہ داروں کی بروقت اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد آبائی علاقے پنجاب روانہ کردیا گیا۔ تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تحقیقات جاری ہیں، پولیس مزید تفتیش کیلئے خاتون کی طبیعت بہتر ہونے کا انتظار کررہی ہے۔