کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ

332

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف موسم خشک اور شدید سرد ہے جبکہ وادی میں ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اندرون بلوچستان بھی بیشتر علاقوں میں مطلع صاف، موسم خشک اور سرد ہے جبکہ شمال مغربی پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔

وادی کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری،  قلات میں منفی 5 سینٹی گریڈ، وادی زیارت میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ، پشین منفی 5 اور مستونگ میں منفی 4 سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرد ہواؤں کاسلسلہ مزید 72 گھنٹوں تک رہے گا تاہم بارش کا امکان نہیں۔