کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سردی برقرار

306

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید سر دی کی لہر برقرار ہے۔ کوئٹہ، قلات اور زیارت میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے کئی درجے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد و خشک ہے، ہفتہ رفتہ کے دوران درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے کئی درجے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔

اندرونِ بلوچستان بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیئے گئے کم سے کم درجۂ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 1 ڈگری، زیارت میں منفی 7، قلات میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔