کریمہ بلوچ قتل سے توجہ ہٹانے کے لئے مچھ سانحہ کیا گیا ہے – جمیل بگٹی

294

کریمہ بلوچ کے قتل سے عالمی رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کے لئے مچھ میں گیارہ بے گناہ ہزارہ برادری کے افراد کو قتل کیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار نواب اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے جمیل اکبر خان بگٹی نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں کیا۔

انہوں نےکہا بی ایس او کے سابقہ چیئرپرسن کریمہ بلوچ کے  قتل سے عالمی رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کے لئے مچھ میں ہزارہ برادری کے گیارہ بے گناہ افرا د کو قتل کیاگیا ہے۔

خیال رہے کہ جلا وطن بلوچ رہنماء کریمہ بلوچ گذشتہ سال کے آخری ماہ میں کینیڈا میں لاپتہ ہوئے اور دو دن کے بعد اس کی لاش ٹورنٹو میں دریا سے برآمد ہوئی تھی ۔

کریمہ بلوچ کے لاش برآمدگی کے بعد بلوچستان سمیت بیرون ممالک بڑے پیمانے پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو کہ تاحال جاری ہیں۔

واضح رہے  گذشتہ روز عالمی دہشت گرد گروہ داعش نے مچھ میں کوئلہ کانوں میں مزدوری کرنے والے گیارہ کانکن جن کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا ، ہاتھ پاوں باندھ کر ذبح کیا گیا تھا جس کے کوئٹہ میں مقتولین کے لواحقین نے لاشوں کے ہمراہ دھرنا دیا ہوا ہے۔