ڈاکٹر منان بلوچ و ساتھیوں کو تمام زون 30 جنوری کو خراج عقیدت پیش کریں – بی این ایم

175

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے بی این ایم کے تمام زونوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تیس جنوری کو شہید ڈاکٹر منان بلوچ کی شہادت کی پانچویں برسی پر انہیں اور ان کے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریفرنسز اور پروگراموں کا انعقاد کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر منان بلوچ ایک مدبر سیاستدان، دانشور اور دنیا کی حالات اور عالمی سیاست کی داؤپیچ دسترس رکھنے والے رہنما تھے۔ ان کی شہادت سے جو خلا پیدا ہوا ہے، کو بھرنے میں صدیاں درکار ہیں۔ انہیں تیس جنوری دو ہزار سولہ کو ایک تنظیمی دورے کے دوران پاکستانی فوج نے مستونگ میں ساتھیوں سمیت بی این ایم کے ایک ممبر کے گھر میں گھس کر گولیوں سے بون کر شہید کیا۔ مستونگ میں بی این ایم کے سینئر ممبر اشرف بلوچ کے مہمان خانے میں انہیں معروف قلمکار بابو نوروز، اشرف بلوچ اور اس کے بھائی حنیف بلوچ اور ساجد بلوچ کے ساتھ شہید کیا گیا۔ ان کی برسی پر تمام زون ریفرنسز اور پروگراموں کا انعقاد کریں۔ بلوچ قومی شہید رہنما کی حالات زندگی، خدمات، تعلیمات اور بلوچستان میں پاکستانی بربریت کو اجاگر کریں۔ اس سلسلے میں مرکزی سطح پر ایک آن لائن دیوان کا انعقاد کیا جائے گا۔