چمن: پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر مسلح حملہ

418

بلوچستان کے علاقے چمن میں مسلح افراد نے حملے میں پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

بلوچستان اور افغانستان کو جدا کرنے کی والی ڈیورنڈ لائن پر توبہ اچکزئی کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔

حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ فورسز کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ حکام نے جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی۔