چمن: سرکاری حمایت یافتہ شخص کے گاڑی پر بم دھماکہ

328

بلوچستان کے شہر چمن میں سرکاری حمایت یافتہ شخص کے گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا جس میں وہ محفوظ رہیں۔

ایس ایچ او مقصود احمد کے مطابق سرحدی شہر چمن میں واقع تحصیل کچہری میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق بم حملے میں حاجی عبدالرازق خادم کی گاڑی کو ریمونٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس میں وہ محفوظ رہے۔