پیرس فرانس: بی این ایم کی جانب سے کریمہ بلوچ اور ساجد بلوچ کی یاد میں دیوان اور شمعیں روشن کی گئیں۔

212

آج فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بی این ایم فرانس کے کارکنوں کی جانب سے شہید بانک کریمہ بلوچ اور شہید ساجد بلوچ کی یاد میں ایک دیوان منعقد کیا گیا، جس میں دونوں شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ ان کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

دیوان سے بی این ایم فرانس کے سرگرم کارکن مبارک بلوچ اور دیگر شرکاء نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ ہمارے رہنما اور دوسرے سیاسی ہمنوا پاکستان کی زیادتیوں اور پابندیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے اور اپنی آواز کو دنیا تک پہنچانے کیلئے مہذب ممالک میں سیاسی پناہ لیتے ہیں تاکہ وہاں وہ آزادی اور تحفظ کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ مگر یہاں بھی پاکستانی خونخوار ایجنسیاں بلوچوں کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ شہید بانک کریمہ بلوچ اور شہید ساجد بلوچ اس بربریت کی واضح مثالیں ہیں۔

یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ پاکستان جس طریقے سے بلوچستان میں لوگوں کو قتل کرکے خاموش کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے، بیرونی ممالک میں بھی یہی کچھ دُہرانا چاہتا ہے۔اگر عالمی برادری نے پاکستانی بربریت کی سدباب کے لئے اقدام نہیں اٹھائے تو ہمیں اس سے بھی بھیانک دن دیکھنے پڑیں گے