پنجگور: پاکستانی فورسز کا ملک میران کے گھر پر چھاپہ

653

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں گذشتہ رات گئے دیر بڑی تعداد میں پاکستانی فورسز کا کاروباری شخصیت ملک میران  کے گھر پر چھاپہ ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے گذشتہ رات دو بجے کے قریب  ملک میران کے گھر پر چھاپہ مار کر گھر کی تلاشی لی،  دوران تلاشی فورسز نے ملک میران کی گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے ۔

ذرائع کے مطابق پنجگور و گرد نواح میں گذشتہ کئی روز سے پاکستانی فورسز آئے روز گھروں پر چھاپہ مار کر لوگوں کو زدو کوب کررہا ہے خیال رہے کہ بیس روز قبل بھی فورسز نے ملک میران کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے انکی ایک گاڑی اپنے ساتھ لے گئے تھے ۔

جبکہ  گذشتہ روز  پاکستانی خفیہ اداروں کے  حمایت یافتہ گروہ نے پنجگور کے علاقے بونستان میں بلوچ نیشنل مومنٹ کے رہنماؤں و بلوچ صحافی کے گھر پر حملہ کرتے ہوئے خواتین و بچوں کو زدکوب کیا تھا۔

پنجگور سرچ آپریشن کے دوران لوگوں کو حراست میں لینے و نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کے خبریں بھی موصول ہوئی ہیں ۔

بلوچ نیشنل مومنٹ کے مطابق پاکستانی خفیہ اداروں  حمایت یافتہ گروہ کی جانب سے پارٹی رہنماوں و بلوچ صحافیوں کے گھر پر چھاپہ و لواحقین کو زدو کوب کرنا غیر انسانی عمل ہے ۔

بی این ایم کے مرکزی ترجمان نے پارٹی  چیئرمین خلیل بلوچ کے گھر پر چھاپے کی  مذمت کرتے ہوئے کہا  ریاست کے اس طرز عمل سے پارٹی رہنماء و کارکنان خوفزدہ نہیں ہونگے ۔