پنجگور اور پسنی سے دو افراد کی لاشیں برآمد

408

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور پسنی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہے۔ جن میں سے ایک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

بلوچستان کے ضلع پنچگور کے علاقے گومازین ڈیم سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کی شناخت اسد اللہ ولد منیر سکنہ تسپ کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش کو لیویز فورس نے تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسد منیر اپنے دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے کے غرض سے گومازین ڈیم پر گیا تھا اور آج اسکی لاش برآمد ہوئی۔

انتظامیہ کے مطابق ابھی تک قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ ہسپتال ذرائع کے مطابق انہیں تشدد کے بعد گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

دریں اثناء بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں فش ہاربر جیٹی کے احاطے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق نامعلوم لاش کو آر ایچ سی پسنی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اب تک لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔.

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مذکورہ لاشیں اکثر مسخ ہونے کے باعث قابل شناخت نہیں ہوپاتی ہے جبکہ کئی لاشوں کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوچکی ہے۔

تاہم آج برآمد ہونے والی لاشوں کی قتل کے محرکات اب تک سامنے نہیں آئے ہیں۔