پنجگور اور تمپ میں فوجی آپریشن جاری، ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ

356

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور تمپ کے علاقے میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن کی جارہی ہے۔ دوران آپریشن گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مختلف مقامات پر شیلنگ کی جبکہ مختلف علاقے فورسز کے محاصرے میں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پنجگور میں آج تیسرے روز بھی آپریشن جاری ہے، کیلکور کے علاقے خدال، کاشت، بیرونٹ، کرکی، ہالی ریک، پلیمک، کلیڑی، زرد اور سیتوک آپریشن کی زد میں ہے۔

ذرائع کے مطابق کاشت کے پہاڑی علاقے میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی ہے تاہم تاحال جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے کوہاڑ کے گردونواح میں پاکستانی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے، جس سے لوگوں میں خوف ہراس پایا جاتا ہے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ گذشتہ روز فورسز کی بھاری نفری نے تمپ کے علاقوں کوہاڑ، نظر آباد، رود بن میں پیش قدمی جبکہ تمبور پکنک پوائنٹ پر کیمپ قائم کردی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فورسز نے آمد و رفت کے راستوں پر ناکہ بندی کی ہے۔ تاہم تاحال کسی قسم کی گرفتاری یا جانی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے۔