نوشکی: گیس لیجانے والی گاڑی پر مسلح افراد کا حملہ، ڈرائیور زخمی

414

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بوزر ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ نوشکی کے علاقے مل کے حدودِ میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد نے گیس سپلائی کرنے والی گاڑی پر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

زخمی ڈرائیور کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا اور ڈرائیور کے شناخت کے حوالے حکام نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

فورسز نے مذکورہ علاقے گردنواح میں ناکہ بند کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔