مچھ واقعہ : شیعہ علماء کونسل کا بلوچستان میں گرینڈ آپریشن کا مطالبہ

220

مچھ واقعہ کے خلاف شیعہ علماء کونسل پاکستان کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس، بلوچستان میں گرینڈ آپریشن کا مطالبہ شیعہ علماء کونسل کے جانب سے مطالبات نہ ماننے کے صورت میں پاکستان بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان۔

شیعہ علماء کونسل کے عہدیداران نے کہا کہ بلوچستان میں ہزارہ برادری کے پے در پے قتل کے بھڑتے واقعات کے خلاف بلوچستان میں وزیر استاں جیسے آپریشن کیا جائے اور ہزارہ برادری کے قتل میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماء سید ساجد علی نقوی کے ہدایت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکٹری مظہر عباس علوی دیگر علماء رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کے وہ مچھ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف جلد گرینڈ آپریشن کا اعلان کریں۔

یاد رہے مچھ واقعہ میں جانبحق ہونے والے افراد کے لواحقین گزشتہ چار روز سے کوئٹہ بائی پاس پر لاشوں کے ہمراء دھرنا دیے ہوئے ہیں صوبائی حکومت کے بعد وفاقی وزراء سےبھی لواحقین کی مذاکرات ناکام ہوئے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کے جب تک وزیر اعظم پاکستان خود آکر ان سے نہیں ملتے وہ لاشوں کے ہمراہ دھرنے پر موجود رہینگے۔

مچھ واقعہ میں قتل ہونے والے افراد کے لواحقین نے بھی حکومت کو 8 مطالبات پیش کئے تاہم لواحقین کے جانب سے پیش کردہ مطالبات میں بلوچستان میں کسی قسم کےوسیع آپریشن کا مطالبہ شامل نہیں۔

ہزارہ برادری کے قتل کے خلاف بلوچستان سمیت کراچی و پاکستان کے دیگر شہروں اور بیرون ممالک بھی ہزارہ برادری و دیگر تنظیموں کے جانب سے احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔