منگچر سے آٹھ سال قبل لاپتہ نوجوان ربنواز لانگو بازیاب

1359

بلوچستان کے علاقے منگچر سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والا نوجوان ربنواز آٹھ سال بعد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

ربنواز لانگو کو 13 جنوری 2013 کو پاکستانی فورسز نے اس وقت حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جب منگچر کے خلق مجید شہید میں فورسز کی جانب سے ایک بڑے پیمانے کی آپریشن کی گئی۔

مذکورہ آپریشن میں یونس لانگو جانبحق ہوا تھا جبکہ فورسز نے سات افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جن میں سے باقی افراد بعدازاں مختلف اوقات میں رہا ہوگئے لیکن ربنواز سمیت ایک اور شخص رہا نہیں ہوسکے تھے۔

ربنواز لانگو آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے، ان کے رشتہ داروں نے ان کے بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔