مستونگ: لیویز کی کاروائی میں اسلحہ گولا بارود برآمدگی کا دعویٰ

416

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دہشت میں لیویز نے کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 7 آر پی جی راکٹ لانچرز بمعہ 20 راؤنڈز برآمد کیے گئے، جب کہ دیگر سامان میں 2 ایل ایم جی مشین گنز بمعہ 4راونڈز، آٹو گرنیڈ لانچر، 5 سو گرنیڈز ڈیٹونیٹرز، 50 آئی ای ڈی ڈیٹونیٹرز شامل ہیں۔

کارروائی سے متعلق لیویز حکام کا کہنا تھا کہ آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ برآمد کی گئی بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران مسافر وین سمیت دیگر گاڑیوں سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔