لسبیلہ: مسافر کوچ کو حادثہ 8 افراد ہلاک، 22 زخمی

412

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے تحصیل بیلہ میں مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوئے ہیں۔

مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی کہ مرکزی شاہراہ پر اوتھل کے قریب ليويز چيک پوسٹ پر ليويز اہلکاروں نے چيکنگ کے لیے روکا لیکن بریک لگانے پر بس پھسل گئی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار چھ مسافروں سمیت دو لیویز اہلکار ہلاک اور 22 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس نے جام غلام قادر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ کچھ عرصے سے ٹریفک حادثات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ٹریفک حادثات کی بنیادی وجوہات میں تنگ و خستہ حال شاہراہوں کے علاوہ ڈرائیوروں کی لاپرواہی کو بھی قرار دیا جاتا ہے ۔