سبی: تعمیراتی کمپنی پر بم حملہ

301

بلوچستان کےضلع سبی میں تعمیراتی کمپنی کو دھماکہ خیزمواد سے نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکے کے نتیجے میں کمپنی کے مشینری کو نقصان پہنچاہے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ کڑک روڈ ناگڑی پیر کے قریب نالے کے کھدائی کرنے والے مشین ایکسی ویٹر کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں ایکسی ویٹر کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لیا گیا۔ جبکہ بم ڈسپوزل عملہ جائے وقوعہ پر شواہد جمع کررہی ہے۔

حکام کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ ماضی میں سبی سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔