دالبندین سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد

360

بلوچستان کے علاقہ دالبندین سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے ۔

زرائع کے مطابق لاش کی شناخت چار ماہ قبل اغواء ہونے والے اللہ داد ولد عبدالرحمن کے نام سے ہوا ہے۔

لاش کی اطلاع ملنے پر کیو آر ایف فورس کے اہلکاروں نے علاقہ میں جاکر لاش کو تحویل میں لے لیا ، انتظامیہ کے لاش مکمل طور پر سڑ چکا ہے.

واضح رہے بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق بلوچستان سے ہزاروں افراد جبری طور پر لاپتہ ہے جبکہ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ ان لاپتہ افراد میں سے متعدد کو دوران حراست تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا جاتا ہے اور بعد میں ان کی لاشیں پھینکی جاتی ہے۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ و کراچی میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج ماما قدیر بلوچ اور نصر اللہ بلوچ کی سربراہی میں جاری ہے۔