خیر النساء اور اسکی فیملی کے ساتھ ہونے والا ظلم قابل مذمت ہیں – یاسمین لہڑی

365

نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خیرالنساء اور اسکی فیملی کی جانب سے لگائی گئی احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امداد حسین اور اسکی بیٹی خیرالنساء پر ہونے والا ظلم ناقابل برداشت اور افسوسناک ہے بلوچ معاشرے میں خواتین کو یوں اس طرح ایک سال تک قید رکھنا ہمارے ثقافتی آدابِ کے بلکل برعکس اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے بلوچستان کے گرین بیلٹ میں خواتین پر ہونے والے انسانیت سوز واقعات پر اپنے خیالات کا اظہارِ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی سب سے زرخیز زمین پر جہاں صحت کا شعبہ بحال نہ ہونے کی وجہ خواتین حمل کے دوران سب سے زیادہ موت کا شکار ہورہے ہیں تو دوسری طرف غیرت کے نام پر قتل میں بھی روز بروز اضافہ ہورہا ہے جو یہ عیاں کررہا ہے کہ خصوصاً خواتین کے حقوق کے حوالے سے اس نااہل حکومت کے پاس کوئی واضح پالیسی ہیں ہی نہیں۔

اس موقع پر ہیومن رائٹس کے کارکن بھی موجود تھے، جنہوں نے کہا کہ ایچ آر سی پی اس موقع پر انکا ساتھ ضرور دے گی اور انکی آواز بنی گی۔

اس موقع پر یاسمین لہڑی کی ہمراہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء مختیار چھلگری بھی موجود تھے جنہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی طبقاتی جدوجہد کی پیروکاری کرتے ہوئے اس ظلم کے خلاف اپنی آواز ضرور بلند کریگی۔