دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچ نیشنل موومنٹ جرمنی زون کے کارکن جان محمد کی ملک بدری روک دی گئی ہے۔
آج جرمنی کے شہر فرینکفرٹ ائیرپورٹ سے ایک جہاز جو پاکستانی مہاجرین کو ملک بدری کے لیے اڑان بھررہی تھی اس میں جان محمد بھی شامل تھا، تاہم دیگر پاکستانی مہاجرین کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز جرمنی کے شہر فیلفیلڈ میں Café Exil نامی ایک آرگنائزیشن کی طرف سے جان محمد کی ملک بدری کے خلاف مظاہرہ کیا گیا تھا۔
مظاہرین کا موقف تھا کہ جان محمد کی جان کو پاکستانی سیکورٹی اداروں سے خطرات لاحق ہیں اگر انہیں پاکستان بھیج دیا گیا تو اسے دیگر بلوچ سیاسی کارکنوں کی طرح تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔