تمپ میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کارندے عارف کو ہلاک کیا ۔ بی آر اے

551

مذکورہ ریاستی کارندے نے 2019 کو ملک آباد میں فائرنگ کرکے ساتھی تنظیم بی ایل ایف کے سرمچار ثناء اُرف جبران کو شہید کردیا تھا ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ رات تمپ کے علاقے کوہاڈ میں فائرنگ کرکے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ایک کارندے عارف کو ہلاک کیا۔ عارف گزلذشتہ کئی سالوں سے جمیل نامی ریاستی کارندے کے سربراہی میں تمپ کے گرد و نواح میں چوری و ڈکیتی میں ملوث ہونے کے ساتھ عام آبادیوں کے خلاف فوجی آپریشنوں میں فوج کے ساتھ شریک تھا فوجی کارندوں کی جانب سے عارف کو علاقے میں بھتہ خوری اور بدمعاشی کی مکمل چھوٹ دی گئی تھی جس نے علاقے کے شریف عوام کا جینا حرام کردیا تھا۔ عارف نے 2019 کو ملک آباد میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے ساتھی تنظیم بی ایل ایف کے سرمچار ثناء عرف جبران کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

بیبگر نے مزید کہا کہ ہم عام عوام سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاستی کارندوں کی قربت سے دور رہیں ہم انہیں کہیں بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔