تمپ: فائرنگ سے سرینڈرہ شدہ شخص ہلاک

620

بلوچستان کے علاقے تمپ میں مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق کوہاڑ مین نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کر دیا جس کی شناخت عارف بہار کے نام سے ہوئی ہے۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص ایک بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم سے سرینڈر شدہ تھا۔

واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں تاہم ماضی میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے۔