تربیت یافتہ نہیں بلکہ ڈانس اسٹیپ خود سیکھتی ہوں – نورا فتیحی

176

بالی وڈ اداکارہ اور ماڈل نورا فتیحی نے کہا  کہ وہ تربیت یافتہ ڈانسر نہیں  بلکہ ڈانس اسٹیپ خود سیکھتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں نورا فتیحی نے کہا کہ ڈانس کے حوالے سے کافی تحقیق کی اور ہمیشہ رقص،صنف، موسیقی یا ثقافت کے کسی ایک ہی انداز پر کبھی توجہ مرکوز نہیں کی۔

نورا فتیحی نے بتایا کہ وہ خود کو ایک کمرے میں بند کرلیتی تھیں اور آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر مختلف اسٹیپس کرتیں اور تب تک دہراتی جب تک وہ اسٹیپس درست نہ ہوجاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ دنیا بھر کے مشہور ڈانسر شکیرا، مادھوری ڈکشٹ، جینیفر لوپیز اور ترکی کے بیلی ڈانسر ڈائڈم کے ڈانس اسٹیپ کی مداح ہیں۔