تربت: فورسز کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک

648

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے بلیدہ زامران جانے والے روڈ پر فورسز کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کیچ نے گرک ندی کے مقام پر فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کیا جو باپ بیٹے بتائے جاتے ہیں۔

ہلاک ہونے والے افراد کی شناحت محمد صالح اور اسکے جوان سال بیٹے سے ہوئی ہے۔ مقتولین کا تعلق تحصیل زامران کے علاقے کسوئی سے بتایا جاتا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے گاڑیوں پر نا روکنے کی وجہ سے فائرنگ کی۔ لاشوں کو تربت ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کرکے ابتدائی طور پر تحقیقات کا آغاز کیا جارہا ہے۔