تربت: فائرنگ سے دو افراد زخمی

733

 

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں میں سے ایک شخص کی شناخت دودا قدیر سکنہ بلیدہ الندور کے نام سے ہوئی ہے جنہیں تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو افراد ایک دکان کے باہر بیٹھے تھے کہ انھیں گولیاں مار کر زخمی کیا گیا۔

کچھ علاقائی زرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان علاقہ میں چوری ڈکیتی اور سرکاری سرپرستی میں قائم مسلح گروہوں کے لیے کام کرتے تھے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔