تربت دھماکہ: 5 افراد زخمی، زخمیوں میں پنجاب اور سندھ کے رہائشی شامل

455
فائل فوٹو: تربت

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں فرنٹیئر کور کے چوکی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں پنجاب اور سندھ کے رہائشی شامل ہیں۔

فورسز چوکی پر دھماکہ سینما چوک کے قریب ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دھماکے سے دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

زخمیوں کی شناخت مستری لیاقت ولد اللہ یار سکنہ لودھراں پنجاب، نعیم ولد فاروق سکنہ بہاولپور پنجاب، ذیشان ولد محران سکنہ بہاولپور پنجاب، نصیب ولد مشکور سکنہ سندھ اور لیاقت ولد ظفر تربت کے ناموں سے ہوئے ہیں۔.

حکام نے فورسز اہلکاروں کے جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا ہے۔ جبکہ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

جائے وقوعہ کی جانب جانے والی تمام راستوں پر ناکہ بندی کی گئی ہے۔ دھماکے کے نوعیت کے حوالے سے تاحال حکام نہیں کچھ نہیں بتایا ہے۔