بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے ایئر پورٹ کو تیل سپلائی کرنے والی ٹینکر کو حملے میں نشانہ بنایا ہے، حملہ گذشتہ رات سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب مرکزی شاہراہ پر کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ٹینکر کو نقصان پہنچا ہے تاہم جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں ہے۔
تربت اور پسنی میں ایئر پورٹس کو پی ایس او تیل سپلائی کرتی ہے۔ گذشتہ رات بھی مذکورہ ٹینکر پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایئر پورٹ کی جانب جارہی تھی۔
حملے کے بعد فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیئے۔
حملے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں تاہم ماضی میں بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے اس نوعیت کے حملے کی ذمہ داری قبول کی جاتی رہی ہے۔
بلوچ آزادی پسندوں کو موقف ہیں کہ سرکاری اور پرائیویٹ کمپنیاں بلوچستان میں جاری پراجیکٹس کے ذریعے بلوچ عوام کا استحصال کررہے ہیں جس پر انہیں نشانہ بنایا جاتا ہے۔