بی ایل ایف کے سال 2020 کے کاروائیوں کی رپورٹ جاری

517

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے تنظیم کی سالانہ کار کردگی رپورٹ میڈیا میں جاری کرتے ہوئے کہا کہ سال 2020 میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے پاکستانی فورسز پر 130 حملے کیے جن میں دشمن کے 222 سے زائد اہلکار ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ مادرِ وطن بلوچستان کی دفاع اور آزادی کی اس جدوجہد میں بی ایل ایف کے 22 سرمچار شہید ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے سال2020 میں دشمن ریاست کی فوج اور دیگر فورسز کو اپنی بہترین جنگی حکمت عملی سے ہر محاذ پر ہزیمت سے دو چار کیا۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کی جانب سے جنوری تا دسمبر 2020 ء کے تمام کاروائیوں کی مکمل رپورٹ جو کہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا میں ترجمان میجر گہرام بلوچ کی جانب سے رپورٹ ہوئے وہ ”آشوب“میں شائع کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بی ایل اے کے کارروائیوں کی سالانہ رپورٹ دکّ میں شائع

رپورٹ کے مطابق سال 2020ء میں پاکستانی فوج اور دوسرے فورسز پر بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 130 حملے کئے جن میں پاکستانی فورسز کے 222 سے زائد اہلکار ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ان حملوں میں پاکستانی فوج کی 18 گاڑیوں اور 2 موٹر سائیکلوں کو بھی تباہ کیا گیا۔ تین موبائل ٹاورز اور گوادر میں زیر تعمیر انٹر نیشنل ائیرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے مسلح پراکسی ڈیتھ اسکواڈز پر دو حملوں سمیت پانچ مخبروں کو ہلاک کیا گیا جن میں ایک منحرف سرمچار بھی تھا۔ دو ریاستی مخبر اس دوران زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کو سامان سپلائی کرنے والے پانچ مقامی گاڑیوں کو تحویل میں لینے کے بعد سامان کو نذرآتش کرکے مقامی ٹرانسپورٹر کو تنبیہ کے ساتھ انکی گاڑیوں کو چھوڑ دیا گیا۔ بلوچ سرزمین کی وسائل لوٹنے والے کرومائیٹ سے لدھے دو ٹرکوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان پر جبری قابض پاکستانی فوج اور اس کے پراکسی ڈیتھ اسکواڈز کو جنگی محاذ پر ہزیمت سے دو چار کرنے کے ساتھ ساتھ بی ایل ایف نے عوامی آگاہی پر بھی بھرپور توجہ دیتے ہوئے مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی نوآبادیاتی قبضہ گیری و لوٹ مار کو بالواسطہ سہارا دینے والے پاکستانی نام نہاد پارلیمانی سیاست کے مقامی مہروں کے قوم مخالف کردار اور حکمت عملی کو بلوچ عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کی سیاسی ذمہ داری کو بھی موثر طور پر سرانجام دیتا رہا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ مادرِ وطن بلوچستان کی دفاع اور آزادی کی جدوجہد میں شہید ہونے والے ساتھی سرمچاروں کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سال 2021 ء میں بلوچ سرمچار مزید بہتر جنگی اور سیاسی حکمت عملی کے ساتھ قابض پاکستانی فوج اور دوسرے فورسز پر حملہ آور ہو کر دشمن کو بلوچستان سے بھاگنے پر مجبور کریں گے۔