بلوچستان کے علاقے بولان میں گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے فوجی آپریشن کا آغاز کیا جو آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق فوجی آپریشن کو بزگر، اُچ کمان، سجاول اور گردونواح کے تک وسعت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز بھاری نفری مذکورہ علاقوں میں پیش قدمی رہی ہے جبکہ انہیں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی کمک حاصل ہے۔
گذشتہ روز گن شپ ہیلی کاپٹروں کو مختلف مقامات پر شیلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
خیال رہے گذشتہ سال کے اواخر میں بھی بولان اور ہرنائی میں پڑے پیمانے پر آپریشن کی گئی تھی جس میں شاہرگ سے لوگوں کی جبری گمشدگی اور دیگر علاقوں میں گھروں اور جنگلات کو نذر آتش کرنے کی خبریں موصول ہوئی تھی۔