بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق بلیدہ کے علاقے گردانک میں نامعلوم افراد نے راستے میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جس کی زد میں فورسز کیلئے پانی لیجانے والی ٹینکر آگئی۔ دھماکے کے نتیجے میں ٹینکر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصانات کے حوالے سے تاحال حکام نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں مذکورہ علاقے میں فورسز کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔