بلوچستان میں طوفان کا خدشہ، ماہی گیروں کو احتیاط کی ہدایت

335

گوادر سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ماہی گیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمۂ فشریز نے گوادر اور پسنی میں ماہی گیروں کو آج سے پیر تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت کے مطابق محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ایک سمندری طوفان بن رہاہے۔ سمندری طویان کے باعث بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آج سے پیر تک تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کا یہ بھی کہنا ہے کہ گوادر اور پسنی میں ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔