بلوچستان: فائرنگ اور دھماکے سے 3 افراد ہلاک

416

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب اور ہرنائی میں فائرنگ اور دھماکہ کے واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ دونوں واقعات میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ژوب کلی خروندی کے علاقے میں گھر میں ایک پراسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد اس واقعے میں جان کی بازی ہارگئے۔

ژوب دھماکہ میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم دھماکے کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

ایک اور واقعے میں ہرنائی کے علاقے گنج مال مویشی منڈی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے دو افراد کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث انہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

دونوں واقعات کے وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں تاہم مقامی انتظامیہ معاملات کی تحقیقات کررہی ہے۔