بلوچستان دو لاپتہ افراد بازیاب

321

بلوچستان میں لاپتہ افراد کیلئے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق بلوچستان سے جبری طور پر گمشدگی کا شکار ہونے والے دو نوجوان آج بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

تنظیم کے مطابق ‏بلوچستان کے
ضلع خاران سے پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا بابو حسن جان 7 سال کی جبری گمشدگی کے بعد آج بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

جبکہ کوئٹہ سے جبری گمشدگی کا شکار ثناء اللہ سمالانی بھی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سالوں سے جبری گمشدگیوں کے شکار لوگوں کی بازیابی کو حکومت یقینی بنائے.

یاد رہے کہ کہ گذشتہ روز بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تین افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے تھے۔