حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق نامعلوم افراد نے تحزیب کاری کے غرض سے ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کی تھی جس کے دریافت ہونے پر لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
بم کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جس نے موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بنادیا۔
بلوچستان میں بلوچ مسلح آزادی پسندوں تنظیموں کے جانب سے سیکورٹی فورسز و انکے حمایتی گروہوں پر حملوں کے کئی واقعات پیش آئے ہیں۔ ایسے ہی ایک واقعے میں گزشتہ روز مسلح افراد نے فورسز کی گاڑی کو تربت بازار میں بم حملے میں نشانہ بنایا تھا۔
تربت بم حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔