بانک کریمہ کے جسد خاکی کی بے حرمتی، کل بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی – بلوچ یکجہتی کمیٹی

3869

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کل بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج بلوچ قومی رہنماء بانک کریمہ بلوچ کے جسد خاکی کی کراچی پہنچنے کے ساتھ ہی فورسز نے میت کو تحویل میں لے کر آخری رسومات کی ادائیگی منسوح کر کے لاش کی بے حرمتی کی ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے بیان کل 25 جنوری کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے تاجر برادری سے اسے کامیاب بنانے کی اپیل کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 جنوری کی صبح جسد خاکی کے کراچی پہنچنے کے ساتھ ہی فورسز کی ایک بڑی نفری نے جسد خاکی کو تحویل میں لے لیا اور لواحقین کی مرضی کے بغیر انہیں ایمبولینس میں ڈال کر سکیورٹی کے سخت حصار میں اُن کے آبائی علاقے تمپ روانہ کیا۔

ریاست کی جانب سے تمام انسانی اقدار کو روند کر بانک کریمہ بلوچ کی کراچی میں نماز جنازہ اور آخری رسومات کے ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ گھنٹوں انتظار کرنے والی عام عوام کو آخری دیدار کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے کیچ کے تمام علاقوں میں نیٹورک بند کردیا اور ذریعہ مواصلات کے تمام ذرائع کاٹ دیے گئے ہیں۔ بانک کریمہ بلوچ کے آخری دیدار کے لیے روٹ کے مختلف مقامات پر موجود عام عوام کو طاقت کے زور پر راستوں سے ہٹا دیا گیا اور بانک کریمہ بلوچ کے آبائی علاقے تمپ میں کرفیو نافذ کر دی گئی اور تمپ کو جانے والے تمام راستوں پر رکاوٹیں ڈال کر بند کر دیا گیا۔

اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ بانک کریمہ بلوچ کو ایک قومی رہنماء کی حیثیت حاصل ہے اور انہیں بلوچستان میں نہایت ہی عقیدت کے نظر سے دیکھا جاتا ہے، عام عوام کو بانک کریمہ کے آخری دیدار سے روکنا اور نماز جنازہ کی اجازت نہیں دینا تمام انسانی، مذہبی اور قومی اقدار کو روندنے کے مترادف ہے۔

اِس بیان کے توسط سے انہوں نے اعلان کیا ہے کہ کل 25 جنوری کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا جائے گا اور اِس حوالے سے ہم تمام تاجر برادی اور ٹرانسپورٹ انتظامیہ سے ہر قسم کے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔