بالگتر میں ڈیتھ اسکواڈ کارندے کو ہلاک کیا – بی ایل ایف

475

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں چیری گڈگی کے مقام پر کل رات نو بجے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے مرزا ولد بختیار کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ ریاستی ایجنٹ ڈیتھ اسکواڈ کے ایک گروہ کا سرغنہ تھا۔ مذکورہ ایجنٹ بالگتر، گڈگی، کلیلکور، بلیدہ سمیت آپسر میں بھی سرگرم تھا۔ مذکورہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا کارندہ بلوچ سرمچاروں کے تعاقب، بلوچ فرزندوں کے اغواء اور دیگر جرائم میں ملوث تھا، جسے سرمچاروں نے نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ ایسے تمام عناصر جو بلوچ قومی جہد آزادی کے خلاف سرگرم ہیں انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا۔