افغانستان : نیمروز میں فضائی بمباری سے جانبحق شہریوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی

298

گذشتہ روز افغانستان کے جنگی طیاروں نے ایک گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے اٹھارہ افراد مارے گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے نیمروز کے ضلع خاشرود میں کلی منازاری میں طالبان کے شبے میں  افغان فضائیہ نے ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے اٹھارہ افراد مارے گئے ۔

مارے جانے والوں میں آٹھ بچے، سات خواتین اور تین مرد شامل ہیں ۔

جانبحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے لاشوں کو دارالحکومت میں گورنر ہاوس کے سامنے بطور احتجاج رکھا اور حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا ۔

دوسری جانب افغان آرمی کے 215 ویں برگیڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ فضائی حملے میں شہریوں کے مارنے جانے کی تحیقات کریں گے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل افغانستان کے جنوبی صوبے ھلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے قریب بشران میں امریکی ڈرون حملے میں بھی خواتین و بچوں سمیت پانچ شہری مارے گئے تھے ۔

افغانستان میں بین الافغانی مذاکرات کے آغاز کے بعد پر تشدد کارروائیوں میں کافی اضافہ ہوا ہے،  طالبان اور افغان فورسز ایک دوسرے پر شدید حملے کررہے ہیں ۔