اسلام آباد میں کریمہ بلوچ کی یاد میں شمعیں روشن

289

 

بلوچ یکجہتی کمیٹی اسلام آباد کا طلباء رہنماء و بی ایس او کے سابقہ چیئرپرسن کریمہ بلوچ کی یاد میں ایک کینڈل واک کا انعقاد کیا گیا اور شمع روشن کیے گئے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ریلی میں اسلام آباد کے طلباء، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے کریمہ بلوچ کی جہدوجہد اورخواتین کی سیاست میں کردار ادا کرنے کو اجاگر کرنے میں ان کو خراج عقیدت پیش کی۔

بلوچ طلباء رہنما کریمہ بلوچ کی لاش گذشتہ ماہ دسمبر میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ایک نہر سے برآمد ہوئی تھی انکی میت دو روز قبل کینیڈا سے کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں سے میت کو بلوچستان منتقل کرکے ان کی تدفین آبائی گاوں تمپ میں کی گئی۔

کریمہ بلوچ 21 دسمبر کو پراسرار طور پر کنیڈا سے لاپتہ ہوئی تھی اور اگلے روز 22 دسمبر کو ٹورنٹو پولیس نے انکی لاش برآمد کرلی تھی اور اسے حادثاتی موت قرار دیا تھا –

بلوچ تنظیموں کے جانب سے کریمہ بلوچ کو پاکستانی ایجنسیوں کے جانب سے قتل کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کے باعث بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جانب سے بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر شہروں و امریکی و یورپی ممالک میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں-