ٹرمپ کی سرکاری اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی کوشش پر بھی ٹوئٹ بلاک

73

ٹوئٹر نے ٹرمپ کی دوسرے سرکاری اکاونٹ ’پوٹس‘سے ٹوئٹ کی کوشش بھی ناکام بناتے ہوئے ٹوئٹ بلاک کردی۔

پوٹس اکاؤنٹ سے شیئرکی گئی ٹوئٹس میں ٹرمپ نے ٹیک کمپنی اور ڈیموکریٹس پر تنقید کی تھی۔

ٹرمپ کا ٹوئٹراکاؤنٹ مستقل بند کیے جانے کی وجوہات بتاتے ہوئے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کہ ثبوت ملے تھے کہ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیپیٹل ہل پر 17 جنوری کو ایک اور مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔

ٹوئٹر پر بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بعض شواہد کی بنیاد پر معطل کیا گیا، مستقبل میں مسلح احتجاج کے پلان ٹوئٹر پر وقتاً فوقتاً ڈالے جا رہے تھے جب کہ 17 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل اور ریاستی عمارتوں پر ایک اور مجوزہ حملے کی پلاننگ شیئر کی جا رہی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل عمارت پر حملہ کیا تھا جس کی حوصلہ افزائی پرٹوئٹر نے ٹرمپ کا اکاؤنٹ بلاک کررکھا ہے جب کہ فیس بک اور انسٹاگرام نے بھی ان کی پوسٹیں بلاک کردیں۔