عبدوئی حملے کی ذمہ داری بی آر اے نے قبول کرلی

358

حملے میں دو ٹیکنیشن انجینئر اور دو آرمی اہلکار ہلاک کئے – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل شام ہمارے سرمچاروں نے کیچ زامران کے علاقے عبدوئی میں ھری کور کے مقام پر بارڈر پر باڑ لگانے میں مصروف عمل اہلکاروں پر اسنائپر رائفل اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دو ٹیکنیشن انجینئر اور دو فوجی اہلکار ہلاک کئے۔

بیبگر بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رہینگے۔