دالبندین اور تمپ میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد ہلاک

177

بلوچستان کے ضلع دالبندین اور تمپ میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دالبندین میں ڈنو کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔ لاش اور زخمی شخص کو پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدالمنان نوتیزئی کے نام سے ہوئی ہے۔

دریں اثناء تمپ کے علاقے نظر آباد میں نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے برکت نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

دونوں واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔