خضدار سے لاپتہ نوجوان بازیاب، تشدد سے ذہنی اور جسمانی صحت متاثر

212

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے گریشہ زباد سے جبری گمشدگی کا شکار ہونے والا نوجوان بازیاب ہوگیا۔ دوران حراست تشدد کے باعث نوجوان کی ذہنی اور جسمانی صحت متاثر ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گریشہ زباد سے لاپتہ طالب علم محمد اعظم ولد داود کو 13 جون 2020 کو گریشہ زباد سے لاپتہ کیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق محمد اعظم کے ہمراہ دیگر کئی افراد کو بھی پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جنہیں بعد ازاں عید الحضٰی سے ایک دن پہلے رہا کیا گیا لیکن محمد اعظم کو رہا نہیں کیا گیا۔

علاقائی ذرائع نے بتایا کہ طالب علم محمد اعظم کو پاکستانی فورسز نے ریاست مخالف وال چاکنگ کے شبہ میں حراست میں لیا تھا۔ جنہیں آج آٹھ مہینے بعد رہا کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران حراست محمد اعظم پر تشدد کے باعث جسمانی اور ذہنی حوالے سے برے اثرات پڑے ہیں جبکہ وہ کافی کمزور ہوچکا ہے۔