ہرنائی کوئلہ کان میں حادثہ دو کانکن جانبحق

467
File Photo

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے علاقے سب تحصیل کھوسٹ میں کوئلے کے لیز میں حادثہ میں پانچ کانکن لیز کے اندر پھنس گئے جن میں سے تین کانکنوں نکال دیا گیا۔ جبکہ دو کانکن اندر پھنسے ہوئے تھے تاہم بعد میں انہیں مردہ حالت میں نکالا گیا۔

حادثہ ٹھیکہ دار ملک قمر الدین پانیزئی کے کول لیز میں پیش آیا ہے۔ جس میں مزدور اسلام ولد بخت اللہ شیر شاہ ولد محمد امین سید احمد شاہ ولد نجب خان عادل شاہ ولد فضل ربی اور افتخار احمد ولد فرمان شامل تھے۔

مقامی افراد نے جائے حادثے سے تین کانکنوں اسلام شیر شاہ اور احمد شاہ کو باہر زندہ نکال دیا۔ جبکہ باقی دو کانکن عادل شاہ اور افتخار احمد کافی دیر تک اندر پھنسے رہے جنہیں بعد میں مردہ حالت میں نکال دیا گیا۔

ہرنائی مقامی ذرائع کا کہنا ہے زندہ نکالے جانے والے مزدوروں کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لیز سے نکال دیا ہے جبکہ گورنمنٹ کی طرف سے کوئی مدد نہیں ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ہرنائی میں کوئلے کے لیزوں میں کئی حادثات کے واقعات پیش آچکے ہیں تاہم کان میں کام کرنے والے مزدوروں کا کہنا تھا سہولیات کے عدم دستیابی کے باعث ایسے حادثوں میں کئی کانکن اپنی جان کی ہار چکے ہیں۔