گچک: دو خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد لاپتہ

609

گچک سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو خواتین اور دو بچوں سمیت نو افراد لاپتہ ہوگئے۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے گچک سے پنجگور کے علاقے گچک ٹوبہ سے عمر رسیدہ خاتون بی بی مریم زوجہ درمحمد کو ان کے دو کمسن نواسوں راشد ولد عواض اور اجمل ولد شاہجان کے ہمراہ پنجگورسے آتے ہوئے گچک ٹوبہ کے مقام پر پاکستانی فورسز نے لوکل گاڑی سے اتارتے ہوئے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق کمسن راشد اور اجمل دونوں طالب علم ہیں اور کیچ میں زیر تعلیم تھے جو چھٹیاں منانے اور اپنے خاندان سے ملنے اپنے آبائی علاقے جارہے تھے کہ راستے میں فورسز نے دوران حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔

یاد رہے گچک میں اگست کے مہینے سے بڑے پیمانے پر آپریشن کا سلسلہ جاری ہے جس میں جانی نقصانات سمیت گھروں فصلوں کو جھلانے کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشن کے باعث کئی لوگ نقل مکانی کرکے مختلف علاقوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

اطلاعات کے مطابق گچک ہی کے علاقے کو تیس نومبر کو پاکستانی فورسز نے گچک کے رہائشی محمد کریم ولد یار محمد اور ان کی اہلیہ بی بی شاہ پری کو ان کے گھر سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات نہیں مل سکی۔

قبل ازیں اسی مہینے گچک کے رہائشی سلیم ولد محمد جمعہ، واحد ولد قادر بخش، نزیر ولد امیت اور یار جان ولد دلمراد کو بھی گرفتار کرکے فورسز اہلکار نامعلوم مقام پر منتقل کرچکے ہیں۔