گوادر پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کو ہماری ردعمل کا اندازہ نہیں ہے – ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

536

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ سیکیورٹی اور امن و امان کے نام پر گوادر کی آبادی کو بے دخل کرنے کی حکومتی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے پر گوادر کی آبادی کو باڑ لگا کر تقسیم کیا جارہا ہے اور دوسرے مرحلے پر مقامی آبادی کو گوادر سے بے دخل کرنے کی عوام دشمن منصوبے پر عمل در آمد ہے۔

انہوں  نے کہا کہ گوادر بلوچستان کا حصہ ہے اور اس کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے ،  بلوچستان کی سلیکٹیڈ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت گوادر پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان کو ہماری ردعمل کا اندازہ نہیں ہے گوادر پر کوئی بھی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے صوبائی حکومت فوری طور پر باڑ لگانے کے عمل کو روک دے اور بلوچستان کے عوام کے جذبات کا احساس کرئے اگر یہ عمل اسی طرح جاری رہا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ملکر اس عوام دشمن و قوم دشمن اقدام کے خلاف بھرپور پور سیاسی تحریک چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کہ گوادر کی تقسیم کسی صورت بھی قبول نہیں، بلوچستان کی سلیکٹیڈ حکومت عوام کے خلاف جاری سازشیں بند کرئے اور گوادر کے عوام کو پرامن انداز میں جینے کا حق دے۔